میکس ویل نے بھارت کے ساتھ بھی وہی کردیا جو افغانستان کے ساتھ کیا تھا

میکس ویل نے بھارت کے ساتھ بھی وہی کردیا جو افغانستان کے ساتھ کیا تھا
میکس ویل نے بھارت کے ساتھ بھی وہی کردیا جو افغانستان کے ساتھ کیا تھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آسام (ڈیلی پاکستان آن لائن) میکس ویل نےبھارت کے ساتھ بھی وہی کردیا جو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران افغانستان کے ساتھ کیا تھا ۔ 

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے 223 رنز کا ہدف میکس ویل کی شاندار اننگز کی بدولت آخری گیندپر حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، بھارت نےمقررہ 20اوورز میں 222 رنز بنائے ۔ بھارت کی جانب سے گائیکواڈ 57 گیندوں میں 123 ، سوریا کمار یادیو 39 اورتلک ورما 31 رنزبنا کر نمایاں رہے۔ جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم اننگز کی شروعات میں مشکلات کا شکار ہوئی تاہم میکس ویل نے کریز پر آکر آئی سی سی ورلڈکپ کی یاد تازہ کردی اور بھارتی باؤلرز کے خلاف زبردستی لاٹھی چارج کیا ۔ انہوں نے 48 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا نے 223 رنز کا ہدف اننگز کی آخری گیند پر حاصل کیا ، آسٹریلیا کی جانب سے میکس ویل104، ہیڈ35 اور میتھو ویڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

مزید :

کھیل -