حماس نے  مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

حماس نے  مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا
حماس نے  مزید 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)غزہ کی پٹی میں حماس نے 10 اسرائیلی یرغمالیوں کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے حوالے کردیا۔عارضی جنگ بندی میں دو دن کی توسیع کے بعد آج 10 اسرائیلی اور 30 فلسطینی قیدی رہا ہونے تھے۔عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 7 اکتوبر سے اب تک 231 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہید فلسطینیوں میں 59 بچے بھی شامل ہیں۔