سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی میں2دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی میں2دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی میں2دہشتگرد جہنم واصل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات کے ایک علاقے میں کارروائی کر کے 2دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28 نومبر 2023 کو سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع قلات کے ناگاؤ پہاڑوں کے عمومی علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2دہشتگرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔