پی ٹی آئی کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے کتنے پیسے خرچ ہوئے؟

Nov 28, 2024 | 05:49 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کے لیے صرف اسلام آباد پولیس کے 33 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہو گئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا 3 یوم کااحتجاج پولیس کو 33 کروڑ 28 لاکھ روپے میں پڑا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو 24 مختلف مقامات سے سیل کرنے کے لیے 800 سے زائد کنٹینرز لگائے گئے۔

اسلام آباد پولیس کے کنٹینرز کی مد میں 7 کروڑ 28 لاکھ خرچ ہوئے۔ کنٹینرز کو لگائے ہوئے آج ساتواں روز ہوگیا جب کہ تاحال ان کنٹینرز کے اخراجات پولیس کے ذمے بڑھتے جا رہے ہیں۔گزشتہ 7 دنوں میں آج تک 7 کروڑ28 لاکھ روپے کے اخراجات بن چکے ہیں۔ احتجاج کے لیے پولیس نے 35 ہزار آنسوگیس کےشیلز کا بندوبست کیا تھا۔ اسلام آبادپولیس نے 3 یوم میں 15 کروڑ کے شیل استعمال کیے۔اسی طرح ربڑ کی گولیوں اور 2500 بندوقوں کی مد میں 11 کروڑ روپے کے اخراجات آئے۔ ان  اخراجات میں راولپنڈی کے انتظامات شامل نہیں ہیں۔

مزیدخبریں