بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی پر فوری پابندی لگانے کی قرارداد پیش

Nov 28, 2024 | 05:54 PM

 کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر فوری طور پر پابندی لگانے س کی قرار داد پیش کر دی گئی ۔

  تفصیلات کے مطابق قرارداد صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ نے پیش کی۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کو یقینی بنائے، پی ٹی آئی ملک کی تاریخ میں سیاسی انتشاری ٹولے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک بھر کے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کیا جائے۔

"جنگ " کے مطابق قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگائی جائے۔

مزیدخبریں