سیکیورٹی فورسز کاضلع خیبر کے  علاقے باغ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ،3 زخمی

Nov 28, 2024 | 08:57 PM

راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے27 نومبر 2024 کو ضلع خیبر کے  علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر  انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے خوارج کے مقام کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں خوارج کے سرغنہ بتور سمیت 4خوارج جہنم واصل ہوئے، جبکہ 3 خوارج زخمی ہوئے۔ 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز  کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


 

مزیدخبریں