بانی پی ٹی آئی کو پھر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، علیمہ خان کا بیان

Nov 28, 2024 | 09:05 PM

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے گزشتہ جمعہ کو ملاقات ہوئی تھی، کل صبح کے بانی پی ٹی آئی کے کیس ملتوی کر دیے گئے، انہیں پھر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بانی پی ٹی آئی سے آخری ملاقات بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سیف نے کی۔ علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جمعہ کے روز اپنا پیغام بھجوایا تھا۔ کل صبح کےلیے بانی پی ٹی آئی کے کیس ملتوی کر دیے گئے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک بار پھر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔

مزیدخبریں