لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ غلام کامران اوردیگر کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ہمیشہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کر ے گی۔