مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 34.34 فیصد اضافہ ہوگیا

مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 34.34 فیصد اضافہ ہوگیا

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2013-14ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران مچھلی اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 34.34 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے ستمبر 2013ءکے دوران 8 کروڑ 52 لاکھ ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کیگئی جبکہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران چھ کروڑ 34 کروڑ ڈالر مالیت کی مچھلی اور اس کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔ ستمبر 2013ءکے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں مچھلی کی برآمدات میں 33.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس