دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی:وزارت پانی وبجلی

دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی:وزارت ...

اسلام آباد (اے پی پی) دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی تکمیل سے ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہوگی اور مستقبل میں توانائی کی ضروریات پوری ہونے کے ساتھ ساتھ زرعی شعبہ بھی مستحکم ہوگا۔ وزارت پانی و بجلی کے ذرائع نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے تین اہم مقاصد پورے ہوں گے جن میں سیلاب کے خدشہ میں ، توانائی کا حصول اور پانی ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی دریاءسندھ پر تعمیر سے تربیلا ڈیم پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ اس منصوبے سے 4500 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی جبکہ 80 لاکھ ایکڑ فٹ پانی بھی ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : کامرس