جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.99 فیصد اضافہ ہوا

جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.99 فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال جولائی تا ستمبر ٹیکسٹائل اور کپڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 9.99 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق تین ماہ کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی مصنوعات کی برآمدات 3.576 ارب ڈالر تک بڑھ گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 3.251 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق رواںمالی سال میں سوتی دھاگے ، تولیے اور آرٹ سلک کی برآمدات میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم بیڈ ویئرز اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں ہونے والے اضافہ سے شعبہ کی برآمدات میں نو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ برآمدات میں اضافہ کی بنیادی وجہ یورپی منڈیوں تک ترجیح تجارت کے تحت ملکی مصنوعات کی برآمد میں ہونے والا اضافہ ہے۔ دسمبر 2012ءکے بعد یورپی یونین کے ممالک نے 75 مختلف اقسام کی مصنوعات کی ترجیح برآمد کی اجازت دی تھی جس کے بعد ملکی برآمدات کوفروغ حاصل ہوا ہے۔

مزید : کامرس