پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 134 فیصد اضافہ

پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منافع میں 9 ماہ کے دوران 134 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) 2013 ءکے پہلے نو ماہ کے دوران پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے منافع میں 134 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی سی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دوران کمپنی نے یومیہ 10 ملین روپے کا منافع کمایا ہے اور سال کے نو ماہ کے دوران کمپنی کا مجموعی منافع 2.7 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 1.1 ارب روپے منافع حاصل ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق رواں سال کےلئے کمپنی کی جانب سے 10.57 روپے فی حصص منافع کا اعلان کیا ہے جبکہ گزشتہ سال حصہ داروں کی فی حصص آمدنی 4.51 روپے تھی۔ اسی طرح کمپنی نے انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو 1.4 ارب روپے کی ادائیگی کی ہے ۔

جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں 115 فیصد زائد ہے۔

مزید : کامرس