رواں مالی سال کع دوران تیل اور غزائی اجناس کی درآمدات میںتین فیصد کمی

رواں مالی سال کع دوران تیل اور غزائی اجناس کی درآمدات میںتین فیصد کمی ...

                                              اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2013-14کی پہلی سہ ماہی کے دوران تیل اور غذائی اجناس کی درآمدات میں تین فیصد کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا ستمبر 2013ءکے دوران 5.026 ارب ڈالر مالیت کا تیل اور غذائی اجناس درآمد کی گئیں ¾ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 5.192 ارب ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں صرف غذائی اجناس کی درآمدات میں 11 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جن کا درآمدی بل 1.83 ارب ڈالر سے کم ہو کر 1.042 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ تیل کے درآمدی بل میں 0.62 کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 4.009 ارب ڈالر تھا تاہم رواں مالی سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران اس کی درآمدات 3.984 ارب ڈالر تک کم ہوئی ہیں

مزید : کامرس