کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد ہوگی

کرغزستان اور تاجکستان سے بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد ہوگی

اسلام آباد(این این آئی) کرغزستان اور تاجکستان سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی افغانستان اور پاکستان کو برآمد کی جائے گی، جس کے لئے روس پچاس کروڑ ڈالر سرمایہ کاری پر تیار ہے، ذرائع کے مطابق روس پچاس کروڑ ڈالر کے بدلے ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب کا ٹھیکہ حاصل کرنا چاہتا ہے اور پاکستان نے روس کی پیش کش کا خیرمقدم کیا ہے تاہم منصوبے میں شامل کرغیزستان، تاجکستان اور افغانستان نے روسی پیش کش پر کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی، ذرائع نے بتایا کہ روس پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں بھی گہری دلچسپی رکھتا ہے اور سرمایہ لگا کر گیس پائپ لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے لئے کافی سرگرم ہے، ادھر عالمی بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک نے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی تنصیب پر ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

مزید : کامرس