مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ،خام تیل کی قیمت میں کمی

مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ،خام تیل ...

لا ہور(اے پی اے )مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے سونا اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ خام تیل کی قیمت میں کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک تولہ سونا کی قیمت 54.130 روپے سے بڑھ کر55 ہزار چھ سو چار روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا کی قیمت 45048 روپے سے بڑھ کر 46326روپے، ایک اونس سونا کی قیمت 1315-6 ڈالر سے بڑھ کر 1351.4 ڈالر اور ایک اونس چاندی کی قیمت 22.178 ڈالر سے بڑھ کر 22.502 ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ ایک بیرل خام تیل کی قیمت 99.62 ڈالر سے کم ہو کر97.92 ڈالر پر پہنچ گئی۔

مزید : کامرس