کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کافیصلہ خوش آئندہے: محمد زبیر

کارپوریٹ ٹیکس میں کمی کافیصلہ خوش آئندہے: محمد زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اے پی اے ) بورڈ آف انویسٹمنٹ کے دفتر میں ہونے والے ایک اجلاس میں ایف بی آر، اوور سیز انویسٹرز چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور پاکستان بزنس کونسل کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے کارپوریٹ ٹیکس میں ایک فیصد کمی خوش آئند ہے، تاہم سیلز ٹیکس کی سترہ فیصد کی موجودہ شرح مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لئے پریشان کن ہے، جس سے ملک مین سرمایہ کاری میں کمی ہورہی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر عوام کو ریلیف دینے اور برونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے سیلز ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

مزید :

کامرس -