روس اور چین میں بڑے مسافر طیارے بنانے پر مذاکرات اگلے سال ہونگے

روس اور چین میں بڑے مسافر طیارے بنانے پر مذاکرات اگلے سال ہونگے

ماسکو (اے پی پی) روس اور چین بڑے مسافر طیارے کے پروجیکٹ کی تفصیلات پرآئندہ سال مذاکرات شروع کریں گے،اس امر کا اعلان کرتے ہوئے روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے کہا کہ روس اور چین دونوں کو نئے بڑے مسافر طیارے کی ضرورت ہے۔ تاہم روس کو بڑی تعداد میں ایسے طیاروں کی پیداوار کے لیے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے جس کے لئے چین مناسب ترین پارٹنر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کی آبادی بہت زیادہ ہے اور اس کو روس کی طرح بڑے مسافر طیارے کی ضرورت ہے، روس کے نائب وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ روس طویل فاصلے پر پرواز کرنے والے طیاروں کی پیداوار میں دلچسپی نہیں رکھتا کیونکہ طویل پروازوں کے لیے استعمال کئے جانے والے اسی فی صد طیارے بوئینگ اور ائیربس کے بنائے گئے طیارے ہیں

مزید : کامرس