انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ کی ترقی سے غربت اور کرپشن کے خاتمہ میں مدد مل سکتی ہے‘ماہرین

انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ کی ترقی سے غربت اور کرپشن کے خاتمہ میں مدد ...

اسلام آباد (اے پی پی) انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن کے شعبہ کی ترقی سے غربت ، بیڈ گورننس اور کرپشن کے خاتمہ میں مددلی جاسکتی ہے۔ آئی سی ٹی کے شعبہ کے ماہرین نے کہا ہے کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا غربت کے خاتمہ کا بہترین طریقہ ہے۔ آئی سی ٹی کے شعبہ میں کی جانے والی نئی ایجادات سے کئی لوگوں کو روزگار ملتا ہے

 جبکہ پہلے سے شعبہ میں کام کرنے والے افراد کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے دس سال قبل مختلف پیشوں سے وابستہ افراد کام کے حصول کےلئے کاروباری مراکز پر خود کو رجسٹرڈ کرواتے تھے لیکن اب وہ اپنا رابطہ نمبر مختلف کاروباری مراکز پر فراہم کردیتے ہیں تاکہ بوقت ضرورت ان سے رابطہ کرکے متعلقہ کام کروایا جاسکے کیونکہ کم ہنر مند افراد سرمایہ کی قلت کی وجہ سے اپنا کاروبار شروع کرنے سے قاصر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کے شعبہ کی ترقی سے روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا کرکے بے روزگاری کی شرح میں کمی کے ذریعہ غربت کے خاتمہ میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔

مزید : کامرس