چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے: محکمہ زراعت پنجاب

چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے: محکمہ زراعت پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (این این آئی)محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ چنا ربیع کی ایک اہم پھلی دار فصل ہے جس میں پروٹین اور حیاتین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے ۔ اس کی فصل فضائی نائٹروجن کو زمین میں منتقل کر کے اس کی زرخیزی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔پنجاب میں چنے کا تقریبًا 92 فیصد زیر کاشت رقبہ بارانی علاقوں میں واقع ہے۔ جس میں زیادہ تر تھل بشمول بھکر¾ خوشاب، میانوالی ، لیہ اور جھنگ کے اضلاع میں ہے۔ صوبہ پنجاب میں چنے کی کاشت کا مناسب وقت اکتوبر کا پورا مہےنہ ہے۔
وقت پر کاشت کی گئی فصل زیادہ پیداوار دیتی ہے جبکہ پچھیتی کاشت سے فصل کی نشوونما کم ہوتی ہے اور اگیتی کاشت سے بڑھوتری زیادہ ہونے سے بھی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔

مزید :

کامرس -