تین ماہ کے دوران نجی شعبہ نے بینکوں سے 72 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا

تین ماہ کے دوران نجی شعبہ نے بینکوں سے 72 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا

اسلام آباد (اے پی پی) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ مانیٹری سروے رپورٹ کے مطابق رواںمالی سال میں یکم جولائی تا 11 اکتوبر نجی شعبہ نے بینکوں سے 72 ارب روپے کا قرضہ حاصل کیا ہے جو گزشتہ ماہ کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں 15 ارب روپے زائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے بینکوں سے 224 ارب روپے کا قرض وصول کیا ہے جس کی وجہ سے بینکوں کے پاس سرمایہ کی دستیابی کے باعث نجی شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس سے نجی شعبہ کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔

مزید : کامرس