اشیا خوردونوش کی برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا

اشیا خوردونوش کی برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا

اسلام آباد (این این آئی) مالی سال 2013-14ءکی پہلی سہ ماہی کے دوران اشیا خوردونوش کی برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ دیکھا گیا پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے ستمبر 2013 کے دوران ایک ارب 70 لاکھ ڈالر مالیت کی مختلف اشیاءخوردونوش برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 90 کروڑ ڈالر مالیت کی خوراک برآمد کی گئی تھی۔ مذکورہ عرصے کے دوران سب سے زیادہ برآمدات چاول کی گزشتہ مالی سال کی اس مدت کے مقابلے میں 34.42 فیصد بڑھ گئی۔ پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بھی 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی طور پر رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خوراک کی برآمدات میں 10.84 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس