مصر ی وزیر داخلہ کے قافلے پر خودکش حملے کی ویڈیو جاری،فوجی کے ملوث ہونے کا شبہ

مصر ی وزیر داخلہ کے قافلے پر خودکش حملے کی ویڈیو جاری،فوجی کے ملوث ہونے کا ...

قاہرہ(آن لائن)مصری جہادیوں نے ایک خود کش بم دھماکے کی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سابق میجر مصر کے وزیر داخلہ کو قتل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ اسے انتہا پسندی کی وجہ سے فوج سے بے دخل کردیا گیا ہے ۔یو ٹیوب پر سینائی میں قائم انصار بیت المقدس کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں ولید بدر کو وزیر داخلہ محمد ابراہیم کو لے جانیوالے قافلے کے نزدیک کاربم دھماکے سے قبل اپنے مقاصد کی وضاحت کرتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ القاعدہ سے متاثر گروپ اس سے قبل پانچ ستمبر کو ابراہیم کے گھر کے باہر حملے کی ذمہ داری قبول کرچکا ہے جس میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تھا تاہم وزیر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا جو بکتر بند گاڑی میں سفر کررہے تھے ۔

مزید : عالمی منظر