عمر عبداللہ کو پاکستان کےخلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہئے: سوامی اگنی ویش

عمر عبداللہ کو پاکستان کےخلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہئے: سوامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (اے پی پی) انسانی حقوق کے معروف بھارتی کارکن سوامی اگنی ویش نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنا چاہئے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوامی اگنی ویش نے سرینگر میں قائم ایک خبر رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں پاکستان کے خلاف جو بیان بازی کی اس سے جنگی جنون کی بو آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے جو آگ پر پٹرول چھڑکنے کا کام کریں۔
 کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ بھارت کو پاکستان کے ساتھ نمٹنے کےلئے دیگر آپشنز پر غور کرنا چاہئے۔

مزید :

عالمی منظر -