نیویارک‘ چاقو کے وار کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا

نیویارک‘ چاقو کے وار کرکے 5 افراد کو قتل کردیا گیا

نیویارک (آن لائن) امریکا میں بروکلین کے سین سیٹ پارک میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق بروکلین کے رہائشی علاقے میں مسلح شخص نے حملہ کیا۔ اور تین افراد کو ہلاک کردیا جبکہ دو افراد ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق حملے سے متاثرہ افراد کی عمریں ایک سے 20 سال کے درمیان تھیں۔ نیویارک نے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا ہے ، تاہم متاثرین اور حملہ آور کی شناخت کے بارے مکمل معلومات فراہم نہیں کیں۔

مزید : عالمی منظر