سعودی عرب : ڈرائیونگ پابندی کی خلاف ورزی پر 16خواتین کو جرمانہ

سعودی عرب : ڈرائیونگ پابندی کی خلاف ورزی پر 16خواتین کو جرمانہ

ریاض (اے پی پی) سعودی پولیس نے اتوار کو ڈرائیونگ پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 16خواتین کو گاڑی چلانے پر جرمانہ کر دیا۔ کیپیٹل پولیس کے ڈپٹی ترجمان کرنل فوازنے میڈیاکو بتایا کہ اتوار کو پولیس نے ڈرائیونگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 16خواتین کو ڈرائیونگ کرتے ہوئے روگاگیا اور ان سے فی کس 300ریال جرمانہ وصول کیا گیا۔ اتوار کو سعودی خواتین کے حقوق کےلئے سرگرم تنظیم نے ایک آئن لائن مہم شروع کی تھی اور خواتین کو ڈرائیونگ پر پابندی سے متعلق قانون کو توڑنے کےلئے گاڑیاں سڑکوں پر لانے کی اپیل کی تھی۔

مزید : عالمی منظر