سرمائی اولمپکس گیمز کی مشعل 7 نومبر کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کی جائے گی

سرمائی اولمپکس گیمز کی مشعل 7 نومبر کو بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ماسکو (اے پی پی) سرمائی اولمپکس گیمز سوچی 2014ءکی مشعل 7 نومبر کو خلائی جہاز سویوز ٹی ایم اے کے ذریعے بین الاقوامی خلائی سٹیشن روانہ کردی جائے گی۔ خلائی جہاز سویوز ٹی ایم اے میں آئی ایس ایس کےلئے روس اور جاپان کے دو خلا بازاور عملے کے دیگر تین ارکان بھی جائیں گے۔ بین الاقوامی خلائی سٹیشن کےلئے جانے والے عملے کے نئے ارکان ہفتہ کو ماسکو سے دو طیاروں کے ذریعے خلائی مرکز بیکا نور کےلئے روانہ ہوئے۔ قزاخستان روانگی سے قبل خلا بازوں نے ماسکو کے قریب چکالومنسکی ایئر پورٹ پر اپنے اہل خانہ کو خدا حافظ کہا اور سٹار سٹی میں یوری گگا رین کی یادگار کے سامنے یادگاری تصویر بھی بنوائی۔

مزید :

عالمی منظر -