صدر بارک اوباما کو جرمن چانسلر کی جاسوسی بارے 2010ءمیں علم تھا

صدر بارک اوباما کو جرمن چانسلر کی جاسوسی بارے 2010ءمیں علم تھا

برلن (اے پی پی) جرمن اخبار ڈیر اسپیگل نے اپنی شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے 2002ءسے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جاسوسی کر رہے ہیں۔ایک اور جرمن اخبار بلڈام زونٹاگ کے مطابق صدر بارک اوباما کو مرکل کے جاسوسی کے بارے میں 2010ءمیں علم تھا اور اس وقت نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ نے خود اوباما کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر این ایس اے کے اہلکار نے جرمن اخبار کو بتایا کہ اس بارے میں بتائے جانے کے بعد بھی صدر اوباما نے چانسلر مرکل کی جاسوسی کے عمل کو نہیں رکوایا تھا۔ واضح رہے کہ چانسلر مرکل کے نائب ترجمان گبورگ اسٹریٹر نے جمعہ کو بتایا کہ جرمنی کے اعلیٰ سرکاری اہلکاروں پر مشتمل ایک ٹیم جاسوسی سے متعلق حالیہ رپورٹوں کے حوالے سے وائٹ ہاﺅس اور امریکہ کی نیشنل سیکورٹی ایجنسی کے ساتھ بات چیت کیلئے جائے گی۔

مزید : عالمی منظر