جاپان نے چین کی جانب سے طیاروں کی پروزاوں کے بعد جنگی جیٹ جہاز فضاءمیں چھوڑ دیئے

جاپان نے چین کی جانب سے طیاروں کی پروزاوں کے بعد جنگی جیٹ جہاز فضاءمیں چھوڑ ...

ٹوکیو(اے پی پی) جاپان نے چین کی جانب سے ملٹری جہازوں کی پروزاوں کے بعد فضائی حدود کی حفاظت کیلئے جنگی جیٹ جہاز فضاءمیں چھوڑ دیئے۔ اتوار کو موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے چار جنگی جہازوں نے اوکی ناوا جزیرے کے قریب ین الاقوامی آبی سرحد پر پرواز کی جس کے جواب میں جاپان نے جنگی جیٹ فضائی حفاظت پر مامور کردیے۔ جی جی پریس اور کیوڈو نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ جییٹ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب میں تعینات کئے گئے جب چین کے 2، وائی 8 ارلی وارننگ ایئر کرافٹ اور 2 ایچ 6 بمبار طیاروں نے اوکی نوا جزیرے اور میاکو جزیرے کے درمیان پروازیں کیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی جہاز مشرقی چینی سمندر سے بحرالکاہل کی طرف اڑے اور دوبارہ واپس آئے تاہم انہوں نے جاپانی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ خبر کی تصدیق کیلئے جاپانی وزارت دفاع کے حکام فی الحال دستیاب نہیں ہوسکے۔

مزید : عالمی منظر