جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 4 ماہی گیروں کو کشتی سمیت واپس کردیا

جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 4 ماہی گیروں کو کشتی سمیت واپس کردیا

سیول (اے پی پی) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے 4 ماہی گیروں کو کشتی سمیت ان کے ملک واپس کردیا۔ دو روز قبل شمالی کوریا نے بھی جنوبی کوریا کے حراست میں لئے گئے چھ افراد کو واپس کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے حکام کے مطابق ان ماہی گیروں کا ہفتے کے روز ملک کے مشرقی ساحل میں ان کی کشتی کا انجن فیل ہوگیا تھا جہاں سے نیوی کے جہاز کے ذریعے انہیں لایا گیا اور انہیں سمندری بارڈر پر شمالی کوریا کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان اختلافات کی وجہ سے سرحد کو پار کرنا بہت کم ہے۔

مزید : عالمی منظر