پاک بھارت سرحدی کشیدگی جنگ میں بدل سکتی ہے: سیّد علی گیلانی

پاک بھارت سرحدی کشیدگی جنگ میں بدل سکتی ہے: سیّد علی گیلانی

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ سرحدی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیّد علی گیلانی نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے کشمیریوںکی خواہشات کے مطابق حل تک دونوں ملکوںکے درمیان سرحدی کشیدگی ختم نہیںہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی جھڑپوں کا نتیجہ ایک مکمل جنگ کی صورت میں نکل سکتا ہے۔ بزرگ رہنما نے اندیشہ ظاہر کیا کہ لائن آف کنٹرول کی موجودہ صورتحال بھارت کی منصوبہ بند سازش کا حصہ ہو سکتی ہے اور وہ کشمیریوںکی تحریک آزادی سے عالمی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت دراصل دنیا کو باور کرانا چاہتا ہے کہ پاکستان مقبوضہ علاقے میں دراندازی کرا رہا ہے۔ بزرگ رہنما نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیاں سرحدی تنازعہ نہیںہے بلکہ یہ ایک کروڑ سے زائد انسانوں کے سیاسی مستقبل کا مسئلہ ہے جسے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیکر ہی حل کیا جاسکتا ہے۔ بزرگ رہنما نے کہ بھارت کے پاس اور کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیریوں کا فیصلہ تسلیم کر لے۔

مزید : عالمی منظر