قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ آج سے شروع ہوگی
اسلام آباد (اآئی این پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 9 ویں قومی ویمن فٹ بال چیمپئن شپ(آج ) پیرسے شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ کے لیگ میچز اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں سندھ ، بلوچستان، دیا کلب کراچی اور بلوچستان یونائٹیڈ کلب، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، وہاڑی یونائیٹڈ کلب ، ایل ایس ای کلب اور پنجاب، گروپ سی میں ینگ رائزنگ سٹار کلب راولپنڈی، پاکستان آرمی، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان جبکہ گروپ ڈی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد، آزادجموں و کشمیر اور فاٹا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ گروپ اے کے میچز کراچی، گروپ بی کے لاہور، گروپ سی کے راولپنڈی اور گروپ کے میچ اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔