بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مےں پہلا ون ڈے کل میرپور میں کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ مےں پہلا ون ڈے کل میرپور میں کھیلا جائے گا

ڈھاکہ (آئی اےن پی)بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلامیچ (کل ) منگل کو شیربنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن ساڑھے 12بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹےموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 31اکتوبرکو شیربنگال نیشنل سٹیڈیم میرپورجبکہ تےسرااورآخری ون ڈے میچ 3نومبر کو خان صاحب عثمان علی سٹیڈیم فتح اللہ میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹےموں کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 6نومبر کو شیربنگال نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی