جاوید میانداد ،اقبال قاسم اور دےگر کی نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجا ب بننے پر مبارکبا د

جاوید میانداد ،اقبال قاسم اور دےگر کی نوید اکرم چیمہ کو چیف سیکرٹری پنجا ب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر جاوید میانداد ،سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم ،سابق ٹیم مینجر شفقت رانا اور پی سی بی کے ڈائریکٹر میڈیا ندیم سرور نے پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے رکن نوید اکرم چمہ کو پنجاب کا چیف سیکرٹری بننے پر مبارکبا د دیتے ہوئے کہاکہ جس طرح انہوں نے پی سی بی میں اپنی خدمات احسن طریقہ سے سر انجام دیں اسی طرح وہ پنجاب میں بطور چیف سیکرٹری مثالی کام کریں گے ۔واضح رہے کہ پنجاب کے نئے چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ پی سی بی کی عبوری کمیٹی کے موجودہ رکن ہونے کے علاوہ دو سال سے زائد عرصہ تک قومی کرکٹ ٹیم کے مینجر کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں ۔جبکہ وہ پی سی بی گورننگ بورڈ کے رکن بھی رہے ۔