پی سی بی کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 4نومبر کو ہونے کا امکا ن

پی سی بی کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 4نومبر کو ہونے کا امکا ن

لاہور( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ملازمین کے مستقبل کا فیصلہ 4نومبر کو ہونےوالے اجلاس میں کئے جانے کا امکا ن ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی میں کے ملازمین کی اسکروٹنی کا عمل مکمل کر کے اسکی سمری پیٹرن انچیف کو ارسال کردی گئی ہے ۔ اس عمل کے دوران ملک بھر میں قائم دفاتر میں کام کرنے والے تمام افراد کی تعلیمی اسناد، میڈیکل رپورٹ، بینک لونز اور دیگر معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کی گئی ہے اور حتمی فیصلے کے اجلاس 4نومبر کو لاہو رمیں طلب کیا گیا ہے جس میں مشاورت کے بعد ملازمین کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائےگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی