ڈبلیو ٹی اے ٹینس،لی نا اور سرینا ولیمزفائنل میں مدمقابل ہوں گی

ڈبلیو ٹی اے ٹینس،لی نا اور سرینا ولیمزفائنل میں مدمقابل ہوں گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


استنبول(آئی این پی )چین کی لی نا ڈبلیو ٹی اے چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں، جہاں ان کا مقابلہ عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز سے ہو گا۔ استنبول میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں لی نا نے چیک ری پبلک کی پیٹراکیوی ٹیواکی ایک نہ چلنے دی، لی نا نے پہلا سیٹ چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ میں تو لی نا مزید جارحانہ کھیل پیش کیا اورچھ دو کی کامیابی کے ساتھ فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں سرینا ولیمز اور سربیا کی JANKOVIC JELENAکے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، پہلا سیٹ سرینا نے چھ چار سے جیتا، دوسرے سیٹ میں JELENA کا پلڑا بھاری رہا، جیلینا نے چھ دو کی کامیابی کے ساتھ مقابلہ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں عالمی نمبر ون سرینا نے پھر اپنا رنگ جمایا اور سیٹ چھ چار سے جیت کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔