کراچی میں کسی جرائم پیشہ کو چھوڑیں گے نہ بھاگنے دیں گے ، بریگیڈیئر حامد

کراچی میں کسی جرائم پیشہ کو چھوڑیں گے نہ بھاگنے دیں گے ، بریگیڈیئر حامد

کراچی ( آئی این پی ) کراچی میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے انچارج رینجرز کمانڈر بریگیڈیئر حامدنے کہا ہے کہ کراچی شہر میں کسی جرائم پیشہ کو نہیں چھوریں گے نہ ہی بھاگنے دیں گے ، تمام جرائم کا مکمل خاتمہ کریں گے چاہے ہماری جانیں ہی کیوں نہ چلی جائیں ‘ شہر میں اب صرف شریف لوگ ہی رہیں گے ۔ وہ اتوار کو میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ کراچی شہر میں جرائم پیشہ افراد کا کوئی منظم گروہ نہیں ہے بلکہ تمام جرائم پیشہ افراد ڈرگ ، لینڈ مافیا وغیرہ کے تابع ہیں جب ان کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے تو ان مافیاز کو تکلیف ہوتی ہے ۔ بریگیڈیئر حامد نے کہا کہ جب تک کراچی شہر میں جرائم پیشہ افراد کا مکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ہمارا آپریشن جاری رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اب کراچی میں صرف محنت مزدوری کرنے والا شریف شہری ہی رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد یا تو مارے جائیں گے یا پھر انہیں شہر چھوڑنا پڑے گا ۔

بریگیڈیئر حامد

مزید : صفحہ اول