پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا کامیابی ہے،حمیرا چنا

پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا کامیابی ہے،حمیرا چنا

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ حمیرا چنانے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کا ہر مشکل وقت میں متحد ہوجانا ہی ہماری قوم کی کامیابی ہے‘ مصیبت کے وقت میں غم زدہ لوگوں کی امداد کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔حمیرا چنانے کہا کہ پاکستان میں سیلاب آیا ہو‘ زلزلہ یا کوئی اور مشکل کی گھڑی ہو یہ بات انتہائی خوش آئند ہے کہ ہم سب متحد ہو کر متاثرین کیلئے کام کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا میں پاکستانی قوم کو ایک منفرد قوم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

مزید : صفحہ اول