گلوکارہ عینی گوہر کا نیا البم”من جا“ مکمل

گلوکارہ عینی گوہر کا نیا البم”من جا“ مکمل

لاہور ( فلم رپورٹر) گلوکارہ عینی گوہر کا نیا البم”من جا“ مکمل ہوگیا۔اس البم کی ریکارڈنگ گذشتہ روز مقامی سٹوڈیومیں مکمل کی گئی ۔اس البم کی موسیقی ندیم سلامت اور فیمی نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کے گیت ناصر علی ناصر نے لکھے ہیں۔ایک ملاقات کے دوران عینی گوہر نے بتایاکہ ان کے اس البم کی ویڈیو بھی مکمل کی جاچکی ہے اور اس البم کو کراچی کی معروف کمپنی ویڈیو کے ساتھ ملک بھرمیں ریلیز کرے گی۔اس میں انہوں نے پرستاروں کے مزاج کو مد نظر رکھتے ہوئے گیت شامل کیئے ہیں جو ان کو پسند آئیں گے۔

مزید : صفحہ اول