”دھوم تھری“ کا تھیٹر ٹریلر دیوالی فیسٹیول کے سیزن میں ریلیز کیا جائے گا

”دھوم تھری“ کا تھیٹر ٹریلر دیوالی فیسٹیول کے سیزن میں ریلیز کیا جائے گا

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار عامر خان کی نئی فلم ”دھوم تھری“ کا تھیٹر ٹریلر دیوالی فیسٹیول کے سیزن میں30 اکتوبرکو ریلیز کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عامرخان نے ہمیشہ اپنی فلموں کے ٹریلر دیوالی فیسٹیول کے دوران ریلیز کئے ¾ گجنی اور تھری ایڈیٹس کے تھیٹر ٹریلر بھی انہوں نے دیوالی کے قریب ہی ریلیز کئے تھے۔

 عامرخان کی دھوم تھری ان چند فلموں میں سے ہے جس کا ٹریلر آئی میکس فارمیٹ میں ریلیز کیاجائے گا۔ مہیش راج بینر تلے بننے والی فلم میں عامر خان کے علاوہ ابھیشک بچن، کترینہ کیف اہم کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم 20دسمبرکو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

مزید : صفحہ اول