آغا ذوالفقار خان آج ڈائریکٹر پروگرامز کے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے

آغا ذوالفقار خان آج ڈائریکٹر پروگرامز کے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے

لاہور(فلم رپورٹر)پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر آغا ذوالفقار خان آج شاکر عزیر کی جگہ ڈائریکٹر پروگرامز کے عہدہ کا چارج سنبھالیں گے۔آغا ذوالفقار خان کا شُمار پی ٹی وی کے چند انتہائی با صلاحیت پروڈیوسرز میں کیا جاتا ہے وہ دوران ملازمت کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔وہ ادب میں بھی نمایاں مقام رکھتے ہیں ان کی کتاب ”دریچے میں چاند“ادب کی دنیا میں ایک گراں قدر اضافہ قرار دی جاتی ہے۔پی ٹی وی کے کارکنان اور ساتھی پروڈیوسرز نے ان کو یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے جبکہ شوبز حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کے دور میں پروگراموں کا معیار بہتر ہوگا اور وہ میرٹ پر تمام فیصلے کریں گے۔یاد رہے کہ شاکر عزیر طویل رخصت لے کر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول