بالی وڈ کی نئی فلم ”سیتا ٹو“ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی

بالی وڈ کی نئی فلم ”سیتا ٹو“ کی ریلیز تاخیر کا شکار ہوگئی

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ کی نئی فلم ”سیتا ٹو“ کی ریلیز پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں ہدایتکار رام گوپال ورما نے کہا کہ میڈیا نے ان کی فلم کے بارے میں غلط قیاس آرائیاں کی ہیں۔ انہوں نے فلم کی ریلیزمیں تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اور پروڈیوسر آرن شرما ٹیم کے درمیان کچھ اندرونی ایشوز ضرور ہیں تاہم اس کے سوا کچھ نہیں۔

مزید : صفحہ اول