پنجابی کامیڈی فلم ”بھجی اِن پرابلم “ کیلئے اکشے کمار کے آئٹم سونگ کی وڈیو ریلیز کردی گئی

پنجابی کامیڈی فلم ”بھجی اِن پرابلم “ کیلئے اکشے کمار کے آئٹم سونگ کی وڈیو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (اے این این) بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی پروڈیوس کردہ پنجابی کامیڈی فلم بھجی اِن پرابلم کیلئے خود انکے آئٹم سونگ کی وڈیوجاری کردی گئی ہے۔گرپریت گھوگی کے تحریر کردہ عشق زہریلا کے بولوں پر مبنی اس گانے کوگپی گریوال کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وڈیو میں اکشے کمار اپنے ساتھی ڈانسرز کے ہمراہ ڈانس کے جلوے بکھیر رہے ہیں جبکہ گانے سمیت فلم کا میوزک جتیندر شاہ نے ترتیب دیا ہے۔واضح رہے کہ اسمیپ کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو اکشے کمار نے پروڈیوس کیا ہے جس میں گرپریت گھوگی اور گپی گریوال سمیت راگنی کھنہ، ہربھجن سنگھ ، اوم پوری اور خوشبو گریوال اہم کردار ادا کررہے ہیں جو رواں سال15نومبر کو ریلیز کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -