ایڈز کےلئے شیرون سٹون اور ایشوریاجلد ایک ساتھ ہوگی

ایڈز کےلئے شیرون سٹون اور ایشوریاجلد ایک ساتھ ہوگی

ممبئی (این این آئی)ایشوریا رائے بچن اور ہالی وڈ کی اداکارہ شیرون سٹون جلد ہی ساتھ ہوں گی مگر کسی فلم کے لیے نہیں بلکہ ممبئی میں ہونے والے ایک فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے۔ایڈز پر تحقیق کرنے والی ایک بین الاقوامی تنظیم سترہ نومبر کو ممبئی میں ایک پروگرام کرنے والی ہے جسے شیرون سٹون پیش کرے گی جو اس تنظیم کی گلوبل فنڈ ریزنگ کی چیئرپرسن ہیں۔اس موقع پر ایشوریا رائے بچن اور ان کے شوہر ابھیشک بچن بھارت کی طرف سے اس پروگرام میں شرکت کریں گے۔صرف اتنا ہی نہیں اس تقریب میں مشہور گلوگارہ کیشا بھی پرفارم کرنے والی ہیں۔

مزید : صفحہ اول