ہریتک روشن کی سائنس فکشن فلم”کرش تھری“ریلیز کےلئے تیار

ہریتک روشن کی سائنس فکشن فلم”کرش تھری“ریلیز کےلئے تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ممبئی(این این آئی) ہریتک روشن کی سائنس فکشن فلم”کرش تھری“ریلیز کے لیے تیار ہے،اس موقع پر ریتک روشن کا کہنا تھا کہ ہماری سنیما انڈسٹری اس مقام پرپہنچ گئی کہ ہالی وڈ کا مقابلہ کرسکتے ہیں،بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ہریتک روشن کی سائنس فکشن سیریز کا تیسرا حصہ” کرش تھری“ریلیز کے لیے تیار ہے اس فلم میں سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والے ہریتک نے پچھلی فلم میں دو روپ بھرے تھے جس میں مرکزی ہیرو کے ساتھ ساتھ والد کا کردار بھی خود انہوں نے ہی نبھایا تھا تاہم فلم کے سیکوئل میں اس کردار کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے سپر ہیرو کا کردار کرش کے بیٹے کو سونپا گیا ہے۔ فلم کی کہانی کا تسلسل وہیں سے جوڑا گیا ہے جہاں پر پچھلی فلم کرش ختم ہوئی تاہم اس بار فلم میں ولن کے کرداروں کے لیے وویک اوبرائے اور کنگنا رناوٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔سائنس فکشن اسٹنٹس اور ایکشن سے بھرپور یہ فلم کرش تھری رواں سال دیوالی کے موقع پریکم نومبر کوسینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

مزید :

صفحہ اول -