وزیر اعلیٰ کا ناکامی کا اعتراف ایک خطر ناک پیغام ہے،قانونی ماہرےن

وزیر اعلیٰ کا ناکامی کا اعتراف ایک خطر ناک پیغام ہے،قانونی ماہرےن

لاہور (انوسٹی گیشن سیل) وزیر اعلٰی کا ناکامی کا اعتراف ایک خطر ناک پیغام ہے جس سے آئین کی حیثیت بھی ختم ہو جاتی ہے۔وزیر اعلٰی کے پیغام نے واضح کر دیا کہ چہرے بدلے ہیں تبدیلی نہیں آئی ہے۔ان خیالات کا اظہا ر قانونی ماہرین نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔ماہر قانون دان احمد اویس نے کہا کہ وزیر اعلٰی کا بیان خطر ناک پیغام ہے جس سے آئین کو حیثیت پر بھی آنچ آتی ہے قانون کو روندنے سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔بیان سے عوام بھی تنہا محسوس کرے گی کہ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ملک میں آئین کی بالا دستی قائم کرتے ہوئے قانون کا بول بالا کرنا چاہیئے۔ماہر قانون دان جی اے خان طارق نے کہا کہ وزیر اعلٰی کے بیان سے لگتا ہے کہ پاکستان میں چہرے بدلے ہیںنظام نہیں بدلا ہے پچھلی حکومت بھی لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے میں ناکام رہی اور نئی حکومت بھی لاپتہ افراد کے زخموں پر مرہم رکھنے میں ناکام رہی ہے۔اور واضح ہو گیا ہے کہ سپریم کورٹ سمیت تمام ادارو ں کی تمام تر کوششیں ناکام ہو گئی ہیں اور لاپتہ افراد کبھی بھی باز یاب نہیں ہونگے۔

قانونی ماہرےن

مزید : صفحہ آخر