نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے،عوام

نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے،عوام

لاہور (انوسٹی گیشن سیل) وزیر اعلٰی کا ناکامی کا اعتراف لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔حکومت عوامی نہیں بلکہ ذاتی مفادات کے لئے کام کر رہی ہے۔ پاکستان کو قائد اعظم جیسی قیادت کی ضررت ہے۔روز نامہ پاکستان کی طرف سے کئے گئے سروے میںجمیل احمد اور نور اللہ نے کہا کہ ناکام اور نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے علیحدگی اختیار کر لینی چاہیے۔سیاستدان مسائل کو طول دے رہے ہیں۔محمد نعیم اور عاشق علی نے کہا کہ عبدلمالک بلوچ کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیںانہوں لا پتہ افراد کے زخموں پو نمک چھڑکا ہے۔ ایسے بیانات انسانیت سوز ہیں۔کامران خان اور وسیم نے کہا کہ حکومت، اینٹلی جنس ایجنسیاں اور فوج مل کر لاپتہ افراد کی بازیابی سمیت تمام مسائل کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔متحد ہو کر لاپتہ افراد کو باز یاب کرانا چاہیے۔ حکومت کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے ہیں۔ احمد رضا اور دلاور حسین نے کہا کہ وزیر اعلٰی نے بیان دے کر عوام کومایوس کیا ۔ غلام فرید نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کسی ایک فرد کے بس کی بات نہیںہے متحد ہو کر مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عوام

مزید : صفحہ آخر