گیس دھماکے میں جھلسنے والے کمشنرپشاورکی حالت تشویشناک

گیس دھماکے میں جھلسنے والے کمشنرپشاورکی حالت تشویشناک

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گیس دھماکے سے جھلسنے والے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس الرحمن کی حالت بدستورتشویشناک ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں واقع کثیر المنزلہ پاک ٹاور کی بیسمنٹ کے رہائشی فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے کمشنر پشاور صاحبزادہ انیس سمیت ایک خاتون بری طرح جھلس گئے، صاحبزادہ انیس کا 95 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور ان کی حالت تشویشناک ہے ٓگ لگنے کے بعد کمشنر پشاور اور خاتون کو شدید زخمی حالت میں پمز کے برن یونٹ منتقل کیا گیا۔ صاحبزادہ انیس الرحمان کے بھائی صاحبزادہ شبیر کے مطابق ان کے بھائی کو سیکیورٹی خطرات لاحق تھے، انہیں پہلے بھی کئی بار دھمکیاں مل چکی تھیں واقعے کو سکینڈلائز کرنے کی کوشش نہ کی جائے-

کمشنر پشاور

مزید : صفحہ آخر