عالمی رہنماو¿ں کی جاسوسی پر امریکی شہری سراپا احتجا ج ، سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے

عالمی رہنماو¿ں کی جاسوسی پر امریکی شہری سراپا احتجا ج ، سینکڑوں شہری سڑکوں ...

واشنگٹن(آئی این پی)امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے کی جانب سے متعدد عالمی رہنماو¿ں سمیت کئی ممالک کی جاسوسی کے الزامات پر امریکی شہری بھی احتجاج پر اتر آئے۔واشنگٹن میں ہوئے مظاہرے میںسینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔جنھوں نے جاسوسی اور نگرانی بند کرنے کے حوالے سے بینرز اور احتجاجی کارڈز تھام رکھے تھے۔ریلی کے منتظمین نے امریکی کانگریس سے بھی قومی سلامتی کے ادارے کو آئندہ کسی بھی ملک اورعالمی رہنماو¿ں کی جاسوسی سے روکنے کا مطالبہ کیا۔

جاسوسی

مزید : صفحہ آخر