ڈیوڈ کیمرون آئندہ ہفتے نواز شریف اور کرزئی کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرینگے

ڈیوڈ کیمرون آئندہ ہفتے نواز شریف اور کرزئی کے درمیان ملاقات کی میزبانی ...

لندن (این این آئی)برطانوی زیر اعظم ڈیوڈ کیمرون آئندہ ہفتے نواز شریف اور حامد کرزئی کے درمیان ملاقات کی میزبانی کرینگے ۔ ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون اگلے ہفتے لندن میں پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف اور افغان صدر حامد کرزئی کے درمیان ہونے والی ملاقات کی میزبانی کریں گے اور اس موقع پر کرزئی اور فیضی ملا برادر اور طالبان مذاکرات کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے۔فیضی نے بتایا کہ امن کونسل ملا برادر کے اہل خانہ سے تو رابطے میں ہے لیک بدقسمتی سے سابق افغان رہنما سے رابطہ نہیں ہو سکا۔یہی وہ چیز ہے جو ہم جاننا چاہتے ہیں ہم صرف یہ جانتے ہیں کہ برادر کے اہلخانہ تو ان سے رابطہ کر سکتے ہیں تاہم ابھی تک اعلیٰ امن کونسل ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکی۔

 میزبانی

مزید : صفحہ آخر