سپریم کورٹ کا3 رکنی بنچ سمیر ا ملک کے خلاف بی اے کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق اپنا محفوظ فیصلہ آج سنائے گا

سپریم کورٹ کا3 رکنی بنچ سمیر ا ملک کے خلاف بی اے کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق ...

اسلام آباد ( آئی این پی )سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سابق رکن قومی اسمبلی ملک عمر اسلم اعوان کی اپیل پر رکن قومی اسمبلی سمیر ا ملک کیخلاف بی اے کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق اپنا محفوظ فیصلہ (آج)پیر کو سنائے گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ اسی کیس میں سمیر ا ملک کے حق میں فیصلہ دے چکی ہے اور پنجاب یونیورسٹی نے بھی خاتون رکن اسمبلی کی ڈگری کو درست قرار دیا تھا جبکہ سول کورٹ سے بھی فیصلہ سمیر املک کے حق میں آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سمیر املک نے مئی 2013ءکے انتخابات میں ملک عمر اسلم کو مسلسل تیسری مرتبہ شکست دی اور وہ تقریبا چالیس ہزار ووٹوں کی برتری سے خوشاب کے حلقہ این اے 69 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئیں،

سمیر ا ملک

مزید : صفحہ آخر